ابنا: مصرکےدس صوبوں میں سیکورٹی اورپولیس اہلکاروں کےمظاہرے، احتجاجی مظاہروں کےلئےمخالفین کی اپیل، سرکاری عمارتوں پرقبضہ ، شیئرمارکٹ کی بلڈنگ پرحملہ ، اور ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل ڈالنےجیسےاقدامات مصرمیں بدنظمی اور افراتفری کی نئی لہر پیدا ہونے کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ انقلاب مصر کودوسال پورے ہونےکےباوجود اس ملک کی صورت حال یہ کیوں ہے؟ بعض اس کی ذمہ داری بیرونی عناصر پرڈالتےہيں اوربعض شخصیتں اورسیاسی حلقے موجودہ بحران میں داخلی عناصرکوموثرسمجھتےہيں لیکن مصری معاشرےمیں پیدا ہونےوالےشگاف اوراقتداراعلی کےسلسلےمیں پیداہونےوالی بدبینی کی طرف سےبھی غافل نہيں رہا جاسکتا۔ مصری معاشرےمیں پیداہونےوالی دھڑےبندیوں نےاس ملک کو ایسےرخ پرموڑ دیا ہے جو آخرکارسابق حکومت سےوابستہ افراد کےمقاصد اورمطالبات پورےکرنےپرمنتج ہوگا۔
سابق ڈکٹرحسنی مبارک کی حکومت کاتختہ الٹنے کی سالگرہ کی مناسبت سے مصرمیں خوشیاں منائےجانےکےبجائے تشدد اورجھڑپیں ہورہی ہیں۔ مصر کی داخلی صورت حال بالخصوص شہرقاھرہ اورالتحریراسکوائر ایک بارپھر انقلاب کےدنوں کی یاد دلارہا ہے لیکن اس بار سابق آمرحکومت کےخلاف نہيں بلکہ انقلاب کےنتیجےمیں تشکیل پانےوالےنظام کےخلاف لوگ سڑکوں پرہیں۔
حسنی مبارک کےزمانے میں حکومت میں اکثریت لیبرل اورسیکولرگروہوں کی تھی جنھوں نےانقلاب کےبعدمحسوس کیاکہ وہ حاشیےپرڈال ديئےگئےہيں ۔ مصر کےصدارتی اورپارلیمانی انتخابات میں اسلام پسندوں کی کامیابی لیبرلوں اورسیکولروں کےلئےایک ڈراؤناخوابتھی اورجب سےآزادی وانصاف پارٹی کےامیدوارمحمدمرسی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہيں اس وقت سے لیبرلوں ، سیکولروں اورحسنی مبارک حکومت کےباقیات، مرسی حکومت کےراستےمیں روکاوٹیں کھڑی کرنے میں مصروف ہوگئے۔ اس وقت جب مصرميں پارلیمانی انتخابات کےانعقاد کاماحول گرم ہے تولیبرلوں اورسیکولرگروہوں نیز بائیں بازو کی پارٹیوں سےتشکیل یافتہ قومی نجات محاذ ، اس ملک میں سول نافرمانی کی اپیل کرکےپارلیمانی انتخابات کےانعقاد اوردرحقیقت دوبارہ، سابقہ انتخابات کےنتائج کوروکناچاہتاہے۔
مرسی مخالف دھڑا مصرمیں بدنظمی اورافراتفری پیدا کرکے اس ملک کےسیاسی ماحول میں کشیدگی پیداکرناچاہتاہے تاکہ حکومت تبدیل کرنےکی زمین ہموارکرےیہ گروہ اپنےمقصد کےحصول کےلئے فوجی روش یا نرم کودتا کرانےسےبھی باز نہيں آئےگا۔موجودہ حالات میں اندرون مصرخطرےکاماحول ہے اور اس صورت حال میں مصر کوایک تشویشناک صورت حال کاسامنا ہے کہ جس کےلئےاگرکوئي فوجی چارہ کار تلاش نہ کیاگیاتو، مصرایسی صورت حال میں پہنچ جائےگاجسےبعض مصری شخصیتیں ملک کاشیرازہ بکھرنےاورانقلاب کی موت سےتعبیرکررہے ہیں۔
.......
/169